مظفرگڑھ، شہر سلطان میں جتوئی جنوبی کے بچوں کے لیے تعلیم خواب بن گیا، اسکول بھوت بنگلہ بن چکا

مظفرگڑھ ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 24 اکتوبر2019ء) مظفرگڑھ کے قریبی علاقے شہر سلطان میں جتوئی جنوبی کے بچوں کے لیے تعلیم خواب بن گیا سکول بھوت بنگلہ بن چکا ہے اور سکول کا قیمتی سامان بھی چوری کرلیا گیا اہل علاقہ کا اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔تفصیل کے مطابق شہر سلطان میں گورنمنٹ گرلز اسکول جتوئی جنوبی محکمہ تعلیم کی غفلت اور کوتاھی کی وجہ سے عرصئہ دراز سے بند ھونے کی وجہ سے بھوت بنگلے میں تبدیل ھو چکا ھے، اسکول کا قیمتی سامان بھی چوری ھو چکا ھیاور مقامی زمیندار اسکول کو جانوروں کے بھانے کے طور پر استعمال کرتے ھوئے اپنے مویشی یہاں باندھنے لگے ھیں آج ایک ایسے وقت میں جب حکومت تعلیم کی ترقی اور ترویج کیلئے بہت کام کر رھی ھے، جتوئی جنوبی کے بچوں پر اسکول بند ھونے کی وجہ سے تعلیم کے دروازے بند ھو چکے ھیں۔

مقامی لوگوں کے مطابق انھوں نے متعلقہ حکام کو متعدد بار اسکول بحال کرنے کیلئے درخواستیں دی ھیں مگر کسی کے کان پر جوں تک نہیں رینگی اھالیان علاقہ نے وزیر تعلیم پنجاب اور وزیر اعلی ا پنجاب سے معاملے کا فوری نوٹس لے کر اسکول بحال کرنے کا مطالبہ کیا ھے تا کہ جتوئی جنوبی کی بچیاں بھی زیور تعلیم سے آراستہ ھو سکیں۔