کوٹ ادو میں ٹرالر اور موٹر سائیکل میں تصادم ، 2شخص جاں بحق ہوگئے، ریسکیو 1122

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 13 فروری2023ء) کوٹ ادو کے مضافات میں پٹھان ہوٹل کے قریب ایک ٹرالر اور موٹر سائیکل کے درمیان تیز رفتاری اور لا پرواہی کے نتیجے میں تصادم سے 2 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے ہیں۔ریسکیو ذرائع کے مطابق ریسکیو کنٹرول روم نے فوری جائے حادثہ پر سنٹرل اسٹیشن کوٹ ادو سے ایمبولینس کو روانہ کروا دیا اور پولیس کنٹرول کو بھی انفارم کر دیا۔

ریسکیو سٹاف جب آن لوکیشن ہوا تو موقع پر معلوم ہوا کہ موٹر سائیکل اور ٹرالر کے درمیان تصادم کے نتیجہ میں 2 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ دوسرے جاں بحق ہونے والے شخص کو ریسکیو سٹاف ڈیڈ باڈی شیٹ کے ساتھ کور کرنے کے لواحقین کے حوالے کردیاگیا ہے۔ جاں بحق ہو جانے والے شخص کے لواحقین نے پولیس کی موجودگی میں بتایا کہ ہم کسی بھی طرح کی قانونی کارروائی نہیں کرنا چاہتے ، مرنے والے افراد کی شناخت محمد نوازاور عاشق کے ناموں سے ہوئی جو کہ سلطان کالونی کے رہائشی تھے۔پولیس تھانہ ہیڈ محمد والا نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے ۔