مظفرگڑھ،ٹرالر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 2 افراد جاں بحق

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 13 فروری2023ء) مظفرگڑھ کے نواح میں ٹرالر کی ٹکر سے موٹر سائیکل پر سوار 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔ریسکیو کنٹرول روم کے مطابق مظفرگڑھ میانوالی روڈ پر پٹھان ہوٹل کے قریب ایک ٹرالر نے تیزرفتاری اور لاپرواہی کی بناء پر موٹرسائیکل کو کچل دیا جس کے نتیجے میں سلطان کالونی کے رہائشی 25 سالہ محمد نواز اور 32 سالہ عاشق موقع پر جاں بحق ہو گئے،اطلاع ملنے پر ریسکیو کنٹرول روم نے فوری طور پر جائے حادثہ پر سنٹرل اسٹیشن کوٹ ادو سے ایمبولینس کو روانہ کروا دیا۔

اور پولیس کنٹرول کو بھی انفارم کر دیا،ریسکیو سٹاف جائے حادثہ پر پہنچا تو ایک جاں بحق شخص کی ڈیڈ باڈی اس کے لواحقین لے جا چکے تھے،جبکہ دوسرے جاں بحق ہونے والے شخص کو ریسکیو سٹاف نے ڈیڈ باڈی شیٹ کے ساتھ کور کرنے کے بعداصرار پر پولیس کی موجودگی میں لواحقین کے حوالے کردیا،جاں بحق ہو جانے والے افراد کے لواحقین نے کہا کہ وہ کسی بھی طرح کی قانونی کارروائی نہیں کرنا چاہتے،حادثہ تیزرفتاری اور لاپرواہی کے باعث پیش آیا ہے۔