کمشنر کوٹ ،پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کا مارکیٹوں کا دورہ ، گراں فروشوں کو جرمانے

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 19 نومبر2022ء) ڈپٹی کمشنر کوٹ ادو کیپٹن ریٹائرڈ سمیع اللہ فاروق کی ہدایت پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹ طاہر محمود نے سرکاری مقرر کردہ نرخوں پر اشیائے ضرورت کی فروخت یقینی بنانے کے لئے مارکیٹوں کا دورہ کیا۔

انہوں نے لدھانہ اور پیر جگی شریف میں سبزیوں اور کھاد کی متعدد د کانوں کو چیک کیا اور سرکاری نرخوں کی خلاف ورزی پر 2 دکانداروں اشرف اور نصیر کو مجموعی طور پر 10 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا، انہوں نے اس موقع پر دوکانداروں کو متنبہ کیا کہ سرکاری طور پر مقرر کردہ نرخوں پر اشیائے ضرورت کی فروخت کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے گا اور ناجائز منافع خوروں اور زخیرہ اندوزوں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کاروائی کی جائے گی۔\