ڈیزرٹ جیپ ریلی میں خواتین ریسرز کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے،خاتون ریسر رخشندہ جبین

مظفرگڑھ(مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 19 نومبر2022ء) مظفرگڑھ تھل کے صحرا میں ڈیزرٹ جیپ ریلی میلے میں نادر مگسی،صاحبزادہ سلطان محمود اور دیگر معروف مرد ریسرز کے ساتھ رخشندہ جبین،پلوشہ خان،رباب خان اور دیگر خواتین ریسرز بھی شامل ہیں۔ خاتون ریسر رخشندہ جبین نے چھانگا مانگا ٹیلے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خوشی ہے کہ ہر سال خواتین ریسرز کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہےپہلی ڈیزرٹ جیپ ریلی میں صرف ایک خاتون ریسر نے حصہ لیا تھا جبکہ ساتویں ڈیزرٹ جیپ ریلی میں 5 خواتین ریسرز حصہ لے رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مرد ریسرز کی طرح خواتین بھی جوش و جذبہ ہے اور وہ اور دیگر خواتین ریسرز ثابت کریں گی کہ وہ مردوں سے کسی صورت کم نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ زیادہ سے زیادہ خواتین کو جیپ ریلی اور دیگر صحتمند اسپورٹس سرگرمیوں میں حصہ لینا چاہیئے۔انہوں نے کہا کہ تمام ریسرز کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ ٹریک مکمل کر لیں،کوالیفائنگ ٹریک دشوار ہونے کے باعث گزشتہ روز کویت سے آئے ہوئے ریسر محمد شعیب تیزرفتاری کے باعث گاڑی کنٹرول نہ کر سکے اور ان کی گاڑی الٹ گئی۔انہوں نے کہا کہ کوالیفائنگ ٹریک میں دو مقام انتہائی دشوار تھے لیکن اللہ پاک کے کرم سے میں نے کوالیفائی کر لیا۔