کمشنر ڈی جی خان مدثر ریاض ملک کاتحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال چوک سرور شہید کا دورہ

مظفرگڑھ ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 نومبر2019ء) کمشنر ڈی جی خان مدثر ریاض ملک کاتحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال چوک سرور شہید کا دورہ۔دورہ کے دوران ہسپتال میں صفائی کے ناقص انتظامات پر کمشنر سخت برہم ہوگئے جبکہ مریضوں نے ہسپتال انتظامیہ کے خلاف شکایات کے انبار لگا دئیی. ذرائع کے مطابق مریضوں کی شکایات اور ناقص کارکردگی پر ایم ایس ڈاکٹر ضیا انجم، ڈاکٹر شاہد بشر کو معطل کر دیا اور ان کے خلاف محکمانہ کارروائی کا حکم دیا۔