دو ڈاکوؤں نیڈکیتی کی واردات میں مزاحمت پر فائرنگ کر کے تاجر کو قتل کر دیا

مظفرگڑھ ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 نومبر2019ء) تھانہ خان گڑھ کے علاقے موضع بستی قاضی میں دو ڈاکوؤں نے ڈکیتی کی واردات میں مزاحمت پر فائرنگ کر کے تاجر کو قتل کر دیا تفصیل کے مطابق نواحی موضع بستی قاضی کی بستی کھلنگ کے تاجر محمد حاجی عرف ملک نواب اکدھنول کے گھر رات کو تین بجے دو ڈاکو گھس گئے اور لوٹ مار شروع کر دی واردات میں مزاحمت پر فا ئرنگ کردی .جس سے محمد حاجی موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا اطلاع پر پولیس تھانہ خانگڑھ نے موقع پر پہنچ کر قانونی کارروائی شروع کردی ہے .واضح رہے کہ ایک ہفتہ کے اندر خان گڑھ میں ڈکیتی کے دوران قتل کی یہ دوسری واردات ہے