کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے لئے ڈی سی آفس مظفرگڑھ سے چوک کچہری تک ریلی نکالی گئی

مظفرگڑھ ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 31 جنوری2020ء) مقبوضہ کشمیر کی عوام سے اظہار یکجہتی کے لئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ جام آفتاب کی قیادت میں ڈی سی آفس مظفرگڑھ سے چوک کچہری تک ریلی نکالی گئی جس میں اسسٹنٹ کمشنر را نا محمد شعیب، سی ای او تعلیم مسعود ندیم، سول ڈیفنس آفیسر، محکمہ تعلیم کے افسران و اہلکار، ریسکیو 1122، رضا کار، سول سوسائٹی کے نمائندگان، ملک جاوید اختر، امیرحسن، شیخ عامر سلیم، ام کلثوم سیال سمیت سکولوں اور کالجز کے طلباء و اساتذہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ریلی کے شرکاء نے کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے بینرز اور کارڈ اٹھا رکھے تھے۔ شرکاء کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے لگاتے رہے۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ جام آفتاب حسین نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان محمد عمران خان نے اقوام عالم کے سامنے جس طرح کشمیر کا مقدمہ پیش کیا وہ اپنی مثال آپ ہے۔