ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن مظفرگڑھ کی لائبریری کے لئے پنجاب بار کونسل کی طرف سے عطیہ کردہ کتب حوالگی کی تقریب

مظفرگڑھ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 31 جنوری2020ء) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن مظفرگڑھ کی لائبریری کے لئے پنجاب بار کونسل کی طرف سے عطیہ کردہ کتب کی حوالگی کی تقریب منعقد ہوئی۔ممبر پنجاب بار کونسل جام محمد یونس نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قابل وکیل بننے کے لئے لاء بکس کا مطالعہ ضروری ہے اور نوجوان وکلاء کو کتب بینی کی عادت اختیار کرنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ وہ وکلاء برادری کے حقوق کے لئے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے، جبکہ صدر بار ملک ارشد حسین بھٹی ،جنرل سیکرٹری زبیر احمد سہرانی نے جام یونس کی کاوش کو سراہتے ہوئے کہا ہم جام یونس کا پوری بار کی طرف سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وکلاء کے مسائل کے حل کے لئے متحد ہیں اور وکلاء کے لئے کالونی اور چیمبرز مل کر بنوائیں گے۔