حلقہ پی پی 272 کے ضمنی الیکشن کیلئے سیکیورٹی انتظامات مکمل کر لیے گئے

مظفرگڑھ۔(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 13 اکتوبر2018ء) ضمنی الیکشن حلقہ پی پی 272 مظفرگڑھ میں پولیس نے سیکیورٹی انتظامات مکمل کر لیے، ڈی پی او مظفرگڑھ فیصل شہزاد کے مطابق حلقہ میں کل 134 پولنگ سٹیشنز کو کیٹگری وائز ، سیکٹرز اور سب سیکٹرز میں تقسیم کیا گیا ہے۔اے کیٹگری 13 بی کیٹگری 49 اور سی کیٹگری میں 72 پولنگ سٹیشنز رکھے گئے ہیں، تمام پولینگ سٹیشنز پر 1200 سے زائد اہلکار ان و افسران پولنگ سٹیشنز پر رپورٹ کر کے سکیورٹی ڈیوٹی سرانجام دینگے۔کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کیلئے اینٹی رائٹ فورس کے دستے، ریزور پولیس، ایلیٹ فورس اور کوئیک ریسپانس فورس کے چاق و چوبند دستے حلقہ میں موجود رہیںگے۔ ڈی پی اومظفرگڑھ نے کہا کہ شرپسند عناصر کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جا ئیگی۔