مظفرگڑھ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 09 جنوری2019ء) ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ ڈاکٹر احتشام انور نے کہا کہ گنے کے کاشتکاروں کے مفادات کا تحفظ حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، پنجاب حکومت نے اس سیزن میں گنے کے کاشتکاروں اور کسانوں کو ان کا جائز حق دلانے کا عہد کیا ہوا ہے، جسے ہر صورت پورا کیا جائے گا، گنے کی قیمت 180روپے فی من ادائیگی 15دن کے اندر کو یقینی بنایا جائے گا۔یہ بات انہوں نے سمال فارمرز پنجاب کے صدر راؤ افسر اورایگری فورم پاکستان جنوبی پنجاب کے جنرل سیکرٹری قاضی سرفراز حسین سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ اسسٹنٹ کمشنر مظفرگڑھ ظہور احمد بھٹہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔انہوں نے کہا ادائیگی شیڈول رکنے نہیں دونگا۔