ہر پولیس آ فیسر اپنے کام کو ایمانداری،محنت کے ساتھ اپنی ڈیوٹی کو اپنے ایمان کا حصہ سمجھتے ہوئے اپنے فرائض منصبی کو ادا کریں،ڈ سٹرکٹ پولیس آفیسرمظفرگڑھ

مظفرگڑھ ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 09 جنوری2019ء) ڈ سٹرکٹ پولیس آفیسرمظفرگڑھ عمران کشور نے اچھی کارکردگی پر ڈسٹرکٹ پولیس پبلک ریلیشن آفیسر ناصر عباسی اور اسسٹنٹ پبلک ریلیشن آفیسر محمد شکیل انجم سہرانی کو میڈیا کے ساتھ بہتر ہم آ ہنگی پیدا کرنے اور ضلع مظفرگڑھ پولیس کی صحیح خطوط پر ترجمانی کرنے اور پبلک کے ساتھ اچھے انداز میں پبلک رلیشن کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرنے پر تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مظفرگڑھ عمران کشور کا کہنا تھا کہ محکمہ پولیس میں ہر پولیس آ فیسر اپنے کام کو ایمانداری،محنت اور لگن کے ساتھ اپنی ڈیوٹی کو اپنے ایمان کا حصہ سمجھتے ہوئے اپنے فرائض منصبی کو ادا کریں۔