ڈی پی او مظفرگڑھ کی ہدایات پر جرائم پیشہ افراد کے خلاف ضلع بھرمیں کارروائیاں جاری

مظفرگڑھ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 14 مئی2019ء) ڈی پی او مظفرگڑھ صادق علی ڈوگر کی ہدایات پر جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں ضلع بھر میں جاری ھیں۔ڈی ایس پی علی پور آصف رشید کی نگرانی میں ایس ایچ او خیرپور سادات فرحت عباس معہ پولیس ٹیم نے اے کیٹگری کے اشتہاری ملزم جمشید کو گرفتار کر لیا ملزم جمشید نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ 2012 میں ڈکیتی کے واردات کے دوران شہری کو زخمی بھی کر دیا تھا، ڈی پی او صادق علی ڈوگر نے خطرناک مجرم اشتہاری کی گرفتاری پر پولیس ٹیم کو شاباش دی۔