ڈی پی او مظفرگڑھ نے سائلان کے ساتھ نازیبا گفتگو کرنے پر اے ایس آئی کو معطل کر دیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 21 فروری2023ء) ڈی پی او نے سائلان کے ساتھ نازیبا گفتگو کرنے پر اے ایس آئی کو معطل کر دیا۔ڈی پی اومظفرگڑھ رضا صفدر کاظمی نے سائلان کے ساتھ نازیبا گفتگو کرنے کی شکایت پر اے ایس آئی تھانہ شاہجمال سعید احمد کو معطل کردیا ہے۔

پولیس ترجمان کے مطابق اے ایس آئی کے خلاف انکوائری بھی کرائی جا رہی ہے۔ڈی پی او نے پولیس افسران و ملازمین کو سائلان کے ساتھ حسن اخلاق سے پیش آنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی کے ساتھ بد اخلاقی، بدتمیزی اور نازیبا گفتگو ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی اور ایسا کرنے والے پولیس افسران اور اہلکاروں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔