مظفرگڑھ،لین دین کے تنازعہ پر 2 دوستوں نے دوست کو گولی مار کر زخمی کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 21 فروری2023ء) مظفرگڑھ میں لین دین کے تنازعہ پر 2 دوستوں نے دوست کو گولی مار کرزخمی کردیا۔ریسکیو کنٹرول روم مظفرگڑھ کے مطابق مظفرگڑھ کی تحصیل جتوئی کی بستی سٹھاری میں لین دین کے تنازعہ پر خلیل اور ناصر اپنے دوست 26 سالہ وسیم عباس کو پیٹ میں گولی مار کر فرار ہو گئے۔

ریسکیو سٹاف نے موقع پر پہنچ کر زخمی نوجوان کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور مزید علاج معالجہ کےلیے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال جتوئی منتقل کردیا ہےجبکہ پولیس تھانہ جتوئی نے موقع پر پہنچ کر ضابطے کی کارروائی شروع کر دی ہے۔