ڈی پی اومظفرگڑھ کا پرائیویٹ اسکولز فیڈریشن کے ساتھ پولیس شہدا ءکے بچوں کےلئے مفت تعلیم کا معاہدہ

مظفرگڑھ(مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 21 فروری2023ء) ڈی پی او رضا صفدر کاظمی کا پولیس شہداءحاضر سروس، ریٹائرڈ اور دوران سروس جاں بحق ملازمین کے بچوں کیلئے تعلیمی پیکج کا معاہدہ طے پاگیا۔

پولیس ترجمان کے مطابق ڈی پی او رضا صفدر کاظمی کے فیڈریشن آف رجسٹرڈ پرائیویٹ اسکولز کے صدر جعفر بھٹہ کے ساتھ کئے گئے معاہدے کے تحت تمام پرائیویٹ اسکولز میں پولیس شہدا ءکے بچوں کو مفت تعلیم دی جائے گی اور تمام حاضر سروس پولیس ملازمین کے بچوں کی تمام فیسوں میں 50 فی صد رعایت دی جائیگی، دوران ڈیوٹی جاں بحق اور ریٹائرڈ ملازمین کے بچوں کو بھی 50 فی صد رعایت دی جائیگی۔

پولیس ترجمان کے مطابق ڈی پی او رضا صفدر کاظمی اور فیڈریشن آف رجسٹرڈ سکول کے صدر جعفر بھٹہ کے درمیان طے پانے والے اس معاہدے سے ضلع بھر کے 4 ہزار سے زائد سکولز میں زیر تعلیم پولیس ملازمین کے بچے اس معاہدے سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔