ڈپٹی کمشنر کا ڈی پی او کے ہمراہ مسیحی برادری کی عبادت گاہوں کا دورہ

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 22 دسمبر2022ء) کمشنر کیپٹن(ر)سمیع اللہ فاروق نے ڈی پی او احمد نواز شاہ کے ہمراہ مظفرگڑھ کی سب تحصیل رنگپور میں مسیح برادری کے چرچ کا دورہ کیا۔

انہوں نے چرچ کے پادری اور مسیحی برادری سے ملاقات کی اور کرسمس کی ایڈوانس مبارکباد دی،اس موقع پر انہوں نے مسیح برادری کو بتایا کہ کرسمس کیلئے سیکیورٹی کے بہترین انتظامات مکمل کر لیئے گئے ہیں،اور مسیح برادری اور اداروں کا آپس میں بہترین کوآرڈینیشن کرایا جا رہا ہے،انہوں نے کہا کہ کرسمس کے موقع پر آپکی خوشیوں میں ہم خود بھی شریک ہونگے،مسیح برادری کو کرسمس کے موقع پر کیش اور دیگر تحائف دیئے جائیں گے،ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ ضلع بھر کی مسیح برادری کو تمام تر سہولیات فراہم کریگی، انہوں نے مسیحی برادری کو یقین دلایا کہ ان کی حفاظت اور انہیں سہولیات کی فراہمی پنجاب حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔