مظفر گڑھ۔یکم جولائی (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 01 جولائی2017ء)حکومت پنجاب کی ہدایت کی مطابق ضلع کی عوام کوصحت کی تمام بنیادی اور جدید سہولیات فراہم کرنے کیلئے عملی اقدامات کئے جا رہے ہیں، ضلع کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل سٹاف کی حاضری کو یقینی بنایاگیا ہے۔ یہ بات ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ محمد سیف انور نے مختلف ہسپتالوںکا اچانک معائنہ کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ تمام سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کے علاج معالجے کی مفت سہولیات فراہم کی جائیں، مفت ادویات فراہم کی جائیں اور صفائی کے نظام کو بہتر سے بہتر بنایا جائے ، انہوں نے ہسپتالوں کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کیا اور ادویات کے سٹاک کو بھی معائنہ کیا، ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال میں داخل مریضوں کی عیادت کرنے ہوئے ان سے ہسپتال میں فراہم کردہ سہولیات کے بارے میں دریافت کیا جس پر مریضوں نے اطمینان کا اظہار کیا ۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے ایم ایس صاحبان کو ہدایت کی کہ ہسپتالوں میں ایمر جنسی ادویات کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے ، ایکسرے، الٹر سائونڈ، لیبارٹری اور دیگر سہولیات ہسپتال سے فراہم کی جائیں۔
Next Post