مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 20 مارچ2023ء) مظفرگڑھ میں ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے چوک سرور شہید میں مفت آٹا پوائنٹ پر خاتون کے جاں بحق ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عمران شمس کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی بنا دی ہے، کمیٹی میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 اور سی ای او ہیلتھ بھی شامل ہیں، کمیٹی خاتون کے جان بحق ہونے کی حالات و واقعات کا جائزہ لے گی، کمیٹی اداروں کی غفلت کابھی جائزہ لے گی، کمیٹی حادثے میں کسی سرکاری اہلکار کے ملوث ہونے یا نہ ہونے کا بھی تعین کرئے گی، کمیٹی مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے تجاویز بھی دے گی اور کمیٹی 24 گھنٹوں میں اپنی رپورٹ ڈپٹی کمشنر کو پیش کرے گی۔
یاد رہے کہ آج کوٹ ادو کی تحصیل چوک سرور شہید میں مفت آٹا تقسیم پوائنٹ پر بھگدڑ مچ جانے سے ایک 50 سالہ خاتون تاج بی بی زوجہ غوث بخش جاں بحق ہو گئی ہے۔