مظفرگڑھ ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 23 جنوری2019ء) راضی ریکارڈ سنٹر اور تحصیل آفس مظفرگڑھ میں سائلین کی بڑھتی ہوئی تعداد سے درپیش مسائل کے حل کے لئے گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ ڈاکٹر احتشام انور کا اچانک دورہ۔ڈپٹی کمشنر نے اراضی ریکارڈسنٹر اور تحصیل آفس میں ملازمین کی حاضری کو چیک کیا جس میں اراضی سنٹر کے ایل آر او عارف، ایس سی اوز محمد عمیر ،محمد الیاس ،محمد عامر اور محمد عثمان جبکہ تحصیل آفس میں نائب تحصیلدار ارشاد احمد لاشاری ،عبدالرووف رجسٹری محرر، خادم حسین شاہ جونئیر ریڈراور افتخار احمد کو اپنی ڈیوٹی مقامات پر موجود نہ ھونے پر اسسٹنٹ کمشنرمظفرگڑھ کو کارروائی کرتے ہوئے تین روز کے اندر رپورٹ پیش کرنے کے احکامات جاری کئے، جس پر اسسٹنٹ کمشنر ظہور بھٹہ نے تمام ملازمین جوکہ اپنی ڈیوٹی مقامات سے غیر حاضر تھے کو تین دن کے اندر تحریری طور پر اپنا جواب جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔اس موقع پرڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ تحصیل آفس اور اراضی ریکارڈ سنٹر میں سائیلین کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر سائیلین کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے موجود تمام وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے عملی اقدامات کئے جائین گے جس پر عملدرآمد کرتے ہوئے آج اچانک دورہ کیا گیا۔
Prev Post