اسسٹنٹ کمشنر مظفرگڑھ کے خانگڑھ اور روہیلانوالی کے سکولوں ، ہسپتالوں کے دورے

مظفرگڑھ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 23 جنوری2019ء) ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر مظفرگڑھ ظہور بھٹہ کی خانگڑھ اور روہیلانوالی کے سکولوں اور ہسپتالوں کے دورے،ضلع بھر کے سکولوں میں امتحانی ایمرجنسی کے حوالے میٹرک کے طالبعلموں کے تدریسی عمل کی تفصیلی جانچ پڑتال،ہسپتالوں میں صفائی ستھرائی اور سٹاف کی حاضری بمطابق حاضری رجسٹر چیک کی۔تفصیل کیمطابق گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر مظفرگڑھ ظہور بھٹہ نے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر احتشام انور کی ہدایت پر ضلع بھر میں قائم تعلیمی ایمرجنسی کے حوالے سے روہیلانوالی اور خانگڑھ کے سکولوں کا اچانک دورہ کیا جہاں انہوں نے تفصیلی طور پر سکولوں میں طالبعلموں کے تدریسی عمل کا بخوبی جائزہ لیا جبکہ میٹرک کے طالبعلموں کی امتحانی تیاری اور ٹیسٹ شیڈول کے جارے سکول کے پرنسپل، اساتذہ اور طالبعلموں سے معلومات حاصل کیں جس پر پرنسپل کی جانب سے اسسٹنٹ کمشنر کو بریفینگ کے دوران بتایا گیا کہ سکول میں روزانہ کی بنیاد پر طالبعلموں کے ٹیسٹ لئے جارہے ہیں جس سے طالبعلموں کی تعلیمی کارکردگی کو بخوبی جانچہ جارہا ہے جس پر اسسٹنٹ کمشنر نے سکولوں میں تعلیمی معیار کو مزید بہتر کرنے اور امتحانات میں طالبعلموں کے سو فیصد نتائج کے بارے ہدایات کیں۔درین اثنائ اسسٹنٹ کمشنر نے آر ایچ سی روہیلانوالی اور خانگڑھ کا بھی دورہ کیا جہاں انہوں نے ہسپتال میں آنے والے مریضوں سے ہسپتالوں میں دی جانے والی سہولیات اور ہسپتال میں داخل مریضوں کی عیادت بھی جبکہ انہوں نے ہسپتالوں میں صفائی ستھرائی اور بیڈ شیٹ کی صفائی کے حوالے مزید بہتری کے لئے مختلف ہدایات جاری کی۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب کے ویثرن کے مطابق ضلع بھر میں تعلیم اور صحت کے میدان میں عملی اقدامات کئے جارہے ہیں تاکہ عوام کو معیاری تعلیم کیساتھ ساتھ بہتر علاج معالجہ کی سہولیات کو بھی یقینی بنایا جاسکے۔