مظفرگڑھ ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 23 اپریل2019ء) ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ ڈاکٹر احتشام انور پاسپورٹ آفس کے متعلق عوامی شکایات ملنے پر اپنے بچوں کے پاسپورٹ بنوانے کے بہانے بغیر اپنی شناخت ظاہر کئے پاسپورٹ آفس مظفرگڑھ پہنچ گئے اگرچہ آفس کے اوقات شام 5بجے تک ہیں، لیکن پونے چار بجے ہی دفتر کا بیرونی ی گیٹ مکمل بند ملا ، بار بار دستک دینے پر پرائیویٹ کپڑوں میں ملبوس ایک شخص نے گیٹ کھولا لیکن اندر جانے کی اجازت نہ دی اور اگلے روز بارہ بجے سے پہلے آنے کا کہا، گیٹ پر نہ کوئی نوٹس آویزاں تھا نہ ہی دیگر معلومات دستیاب تھیں ، لوگ گیٹ سے ہی کوئی رسپانس نہ پا کر مایوس لوٹ رہے تھے، بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر پاسپورٹ کو اپنے دفتر میں طلب کر کے سخت سرزنش کی اور پاسپورٹ آفس کی خدمات اور اوقات کی بابت رپورٹ جمع کروانے کو کہا، یہ بھی معلوم ہوا کی مزید کاروائی کے لئے پاسپورٹ محکمے کے سینئر افسران سے بھی رابطہ کیا جارہا ہے اور انہوں نے بھی پاسپورٹ آفس مظفرگڑھ کی کارکردگی کے حوالے سے نوٹس لینے کا کہا اور نگرانی کا نظام موثر بنانے کا کہا جائے گا، تاکہ کارکردگی میں بہتری لائی جاسکے۔