مولانا محمد انور شاکرجے یوآئی(ف) تحصیل کوٹ ادو کے امیرمنتخب

مظفرگڑھ ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 22 اپریل2019ء) جمعیت علمائے اسلام ضلع مظفرگڑھ کا خصوصی اجلاس زیر صدارت ضلعی ناظم انتخابات صاحبزادہ مولانا محمد حذیفہ شاکر منعقد ہوا،جس میں جے یو آئی تحصیل کوٹ ادو کے امیر اور سیکرٹری کا انتخاب عمل میں لایا گیا۔اجلاس میں مولانا محمد انور شاکر کو تحصیل امیر اور مولانا رفیق احمد مجاہد کو سیکرٹری تحصیل کوٹ ادو منتخب کیا گیا۔بعد ازاں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا حذیفہ شاکر،مولانا اسامہ قادری، قاری محمد احمد،مولانا حسن معاویہ، مولانا انور شاکر و دیگر نے کہا کہ ضلع بھر میں جے یو آئی ایک بڑا دینی سیاسی جماعتوں کا اتحاد بنانے جا رہی ہے تاکہ فعال اور مثبت سیاسی عمل کو فروغ دیا جا سکے۔