ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او نے فیاض پارک مظفرگڑھ میں پودے لگا کر شجرکاری مہم کا افتتاح کر دیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 14 فروری2023ء) مظفرگڑھ ضلع بھر میں موسم بہار کی شجرکاری مہم کا آغاز ہوگیا ہے۔ڈپٹی کمشنر ظہیر عباس شیرازی اور ڈی پی او رضا صفدر کاظمی نے فیاض پارک مظفرگڑھ میں پودے لگا کر شجرکاری مہم کا افتتاح کیا۔ڈپٹی کمشنر ظہیر عباس شیرازی نے فیاض پارک میں اشوک کا پودا لگایا اور ڈی پی او رضا صفدر کاظمی نے پام کا پودا لگایا۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ درخت لگانا سنت نبوی ہے،انہوں نے سجرکاری مہم کی اہمیت بتاتے ہوئے کہا کہ درخت ہمارے فضائی ماحول کو صاف رکھتے ہیں،اور علاقے کی خوبصورتی میں اضافہ بھی کرتے ہیں،درخت زمین کا زیور ہیں،انہوں نے ضلع کی عوام سے سجرکاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ پودے لگانے کے ساتھ ساتھ ان کی نگہداشت بھی کریں۔

اس موقع پر ڈی پی او نے کہا کہ درخت ماحولیاتی آلودگی کا خاتمہ کرتے ہیں اور ہمارے ماحول کو خوبصورت بناتے ہیں، ڈسٹرکٹ فاریسٹ آفیسر طارق سنانواں نے بتایا کہ موسم بہار کی شجرکاری کے دوران سات لاکھ 9 ہزار پودے لگائے جائیں گے اور اس سال جون تک محکمہ جنگلات کی 1453 ایکڑ اراضی پر پودے لگائے جائیں گے ۔انہوں نے بتایا کہ سجرکاری مہم کے دوران کیکر،،بیری،شیشم،سرس،نیم، جامن اور سفیدہ کے درخت لگائیں جائیں گے۔