مظفرگڑھ کے علاقے رنگ پور میں جھنگ روڈ پر ایک ٹینکر اور ٹرالر میں تصادم،ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی، ریسکیو 1122

مظفرگڑھ(مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 13 فروری2023ء) مظفرگڑھ کے علاقے رنگ پور میں جھنگ روڈ پر ایک ٹینکر اور ٹرالر میں تصادم سے ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا ہے۔اطلاع ملتے ہی ریسکیو کنٹرول روم نے فوری جائے حادثہ پر قریبی پوائنٹ رنگ پور سے ایمبولینس اور مظفرگڑھ اسٹیشن سے ریسکیو وہیکل کو روانہ کروا دیا اور پولیس کنٹرول کو بھی انفارم کردیا۔

ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ ٹینکر سے ایک زخمی شخص کو نکال کر ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے رورل ہیلتھ سینٹر رنگ پور شفٹ کردیا جبکہ دوسرے پھنسے ہوئے شخص کو نکال لیا گیاجو موقع پر ہی جاں بحق ہوچکا تھا۔ ریسکیو سٹاف نے نعش کو قریبی رورل ہیلتھ سنٹر رنگ پور میں شفٹ کیا ، مرنے والے شخص کی شناخت ساجد اور زخمی شخص کی شناخت عادل کے نام سے ہوئی جو کہ اچ شریف اور کچا کھوہ کے رہائشی تھے۔ پولیس تھانہ رنگ پور نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔