ڈپٹی کمشنر انجینئر امجد شعیب ترین نے سانحہ مظفرگڑھ کے زخمیوں کی عیادت کی

مظفرگڑھ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 12 فروری2020ء) ڈپٹی کمشنر انجینئر امجد شعیب ترین نے وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کی ہدایت پر ہسپتال میں داخل سانحہ مظفرگڑھ کے زخمیوں کی عیادت کرتے ہوئے کہا ہے کہ زخمیوں کو تمام سہولیات مفت فراہم کی جائیںزخمیوں کو علاج معالجے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی بلدیہ کے بلڈنگ انسپکٹر ابی طالب کو فرائض سے غفلت پر معطل کر دیا ہے۔ملحقہ عمارت کی جانچ کے لئے ایکسین بلڈنگ کو ہدایت کر دی ہے رپورٹ پر منہدم کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔متاثرین کی مالی امداد کے لیے اعلیٰ حکام کو سفارش کی گئی ہے۔