مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 30 دسمبر2022ء) ڈپٹی کمشنرکوٹ ادو کے حکم پر سرکاری اراضی کے ناجائز قابضین کے خلاف آپریشن میں کروڑوں روپے مالیت کی اراضی واگزارکرالی گئی ۔ ڈپٹی کمشنر کوٹ ادو محمد حسین رانا کی ہدایت پر کوٹ ادو کی تحصیل چوک سرور شہید میں اسسٹنٹ کمشنر عامر محمود نے ناجائز قابضین کے خلاف آپریشن شروع کر دیا ہے۔
اسسٹنٹ کمشنر عامر محمود نے ناجائز قابضین سے چوک سرور شہید میں کروڑوں روپے مالیت کی سرکاری اراضی واگزار کروالی ہے۔اسسٹنٹ کمشنر نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ چوک سرور شہید تحصیل میں سرکاری اراضی پر ناجائز قابضین کا قبضہ عرصئہ دراز سے جاری تھا،سنانواں موڑ پر 2 کنال 5 مرلے کمرشل سرکاری اراضی پر قبضہ مافیا دوکانیں تعمیر کر رہا تھا۔اسسٹنٹ کمشنر نے میونسپل کمیٹی چوک سرور شہید کے عملہ کے ہمراہ موقع پر پہنچ کر زیر تعمیر دوکانوں کو گرا دیا ہے۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا تھا کہ ناجائز قابضین کو کسی صورت سرکاری اراضی پر قبضہ نہیں کرنے دیا جائے گا۔