انہوں نے کہا کہ ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ کے دفتر میں شکایت سیل قائم کیا جائے جہاں موصول ہونے والی شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے۔ انہوں نے متعلقہ میونسپل کمیٹی کے چیف افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اپنے حدود میں قائم فیلڈ آفس کی عمارات کی مرمت اور تزئن و آرائش کا کام فوری طور پر کروائیں۔ ڈپٹی کمشنر نے فیلڈ آفس کے ریکارڈ کی بھی پڑتال کی۔
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 20 جولائی2020ء) ڈپٹی کمشنر انجینئر امجد شعیب خان ترین نے ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ آصف نواز کے ہمراہ لوکل گورنمنٹ کے فیلڈ آفس تلیری اور گل والہ کا اچانک معائنہ کیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ فیلڈ آفسز میں نکاح خواں کو قانون کے مطابق رجسٹرڈ کیا جائے، نکاح اور فوتتگی کے اندراج کو یقینی بنایا جائے، تمام ریکارڈ کو کمپیوٹرائزڈ کیا جائے، آفسز میں صفائی کے نظام کو بہتر بنایا جائے، سائل کے مسائل کو فوری حل کیا جائے، نکاح اور فوتتگی کے اندراج کی فیس کا شیڈول تمام دفاتر میں نمایاں جگہ پر آویزاں کیا جائے اور اس حوالے سے ایک روپیہ اضافی نہ لیا جائے۔