مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 28 جون2022ء) ڈسٹرکٹ پولیس مظفرگڑھ کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں تیز، ایس ایچ او تھانہ صدر کوٹ ادو نےگینگ سے 5 موٹر سائیکل برآمد کر کے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کےمطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مظفرگڑہ کیپٹن ریٹائرڈطارق ولایت کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ صدر کوٹ ادو نے موٹر سائیکل گینگ کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 5 عدد موٹر سائیکل برآمد کر لیےاور ملزمان کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیا۔ اس موقع پرڈی ایس پی کوٹ ادو سرکل کا کہنا تھا کہ پولیس گینگ اور چوروں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھے گی اور 24گھنٹے عوام کی جان و مال کی حفاظت کے لیے ہمہ وقت الرٹ ہ۔\378