عدالت کا بیوی کو بے دردی سے قتل کرنے والے ملزم کو سزائے موت اور پانچ لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم

مظفرگڑھ(مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 01 جولائی2022ء) عدالت نے بیوی کو بے دردی سے قتل کرنے والے ملزم کو سزائے موت اور پانچ لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنا دیا۔

تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کوٹ ادو محمود حیات نے 6 ماہ قبل معمولی گھریلو جھگڑے پر اپنی بیوی کا گلہ درانتی سے کاٹ کر موت کے گھاٹ اتارنے والے ملزم عبدالغفار کو سزائے موت اور پانچ لاکھ روپے جرجانہ کی سزا سنا دی ہے،جرمانہ کی عدم ادائیگی پر 6 ماہ قید مزید بھگتنا ہو گی۔\378