مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 28 مئی2022ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مظفرگڑھ کیپٹن ریٹائرڈ طارق ولایت نے شہریوں کی آسانی کے لیے تحصیل کوٹ ادو کے تھانہ صدر کوٹ ادو میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا اور مختلف علاقوں سے آئے شہریوں کے مسائل سنے اور ان کے حل کے احکامات جاری کیے۔
ترجمان پولیس مظفرگڑھ کے مطابق کھلی کچہری میں ڈی ایس پی کوٹ ادو مسعود جاوید اور ڈی ایس پی لیگل محمد خالد شاہ کے ساتھ سرکل کے تمام ایس ایچ اوز ، صحافیوں، ممبران امن کمیٹی، معزز شہریوں اور سائلین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
کھلی کچہری میں 45 کے قریب شہریوں کے مسائل سنے اور ان کے حل کے لیے فوری احکامات جاری کیےگئے۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کا کہنا تھا کہ پولیس اور عوام میں فاصلے کم کرنے کے لئے کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا جاتا ہے تاکہ لوگوں کے مسائل ان کی دہلیز پر کیے جائیں۔\378