مظفر گڑھ۔28 نومبر(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 28 نومبر2017ء) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج، مظفرگڑھ بہادر علی خان نے ڈسٹرکٹ جیل مظفر گڑھ کاماہانہ دورہ کیا، سینئر سول جج، شہباز احمد اور نعیم بخش ان کے ہمراہ تھے ۔فاضل جج نے انتظار گاہ کا وزٹ کیا اور اسیران کے لواحقین سے مسائل دریافت کئے ، لواحقین نے اطمینان کا اظہار کیا۔ کینٹین کا وزٹ کیا اور وہاں پر موجود اشیاء کے معیار ، مقدار اور ریٹ کو چیک کیا جو کہ تسلی بخش پائے۔ فاضل جج نے نو عمر وارڈ، ہسپتال بیرک اور مختلف بیرکیں چیک کیں،کچن اسیران کی صفائی اور کھانے کے معیار کو سراہا اور13معمولی نوعیت کے جرائم میں ملوث حوالاتیوں کو ذاتی مچلکہ پر رہائی کا حکم دیا۔
Prev Post