مظفرگڑھ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 27 ستمبر2019ء) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مظفرگڑھ محمد سعید اللہ مغل نے ڈسٹرکٹ جیل مظفر گڑھ کاماہانہ دورہ کیا، سول جج مظفرگڑھ محمد عرفان ان کے ہمراہ تھے۔
قائم مقام سپرنٹنڈنٹ جیل راؤ ندیم اقبال اور دیگر آفیسران ڈسٹرکٹ جیل مظفرگڑھ بھی موجودتھے۔معائنہ کے دوران جیل انتظامیہ کی طرف سے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ فاضل جج نے نو عمر وارڈ، جیل ہسپتال اور مختلف بیرکوں کو معائنہ کیا،کچن اسیران کی صفائی اور کھانے کے معیار کو سراہا اور11معمولی نوعیت کے جرائم میں ملوث حوالاتیوں کو ذاتی مچلکہ پر رہائی کا حکم صادر فرمایا۔