ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال مظفرگڑھ میں 4 بستروں پر مشتمل ڈینگی وارڈ قائم کر دیاگیا

مظفرگڑھ ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 27 ستمبر2019ء) ڈینگی فیور کی وبا کے پھیلاؤ میں شدت کے باعث محکمہ صحت نے ڈسٹرکٹ ھیڈکوارٹر ھسپتال مظفرگڑھ میں 4 بستروں پر مشتمل ڈینگی وارڈ قائم کر دیا ھے جہاں ڈاکٹر اور پیرا میڈیکل سٹاف 24 گھنٹے ڈیوٹی پر موجود رھیں گے اور وافر مقدار میں ادویات بھی مہیا کر دی گئی ھیں۔

وارڈ میں ڈینگی کاؤنٹر بھی بنا دیا گیا ھے محکمہ صحت نے ڈینگی بخار کی تشخیص کیلئے ٹیسٹ بھی فری کر دئیے ھیں ھسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر مہر محمد اقبال نے کہا ھے کہ وارڈ میں ڈینگی کے مریضوں کی دیکھ بھال کیلئے 24 گھنٹے ڈاکٹر اور پیرا میڈیکل سٹاف موجود رھتا ھے اور ادویات بھی وافر مقدار میں موجود ھیں انہوں نے بتایا کہ اب تک ضلع کے مختلف علاقوں سے 142 افراد کو ڈینگی بخار کے شبہ میں ھسپتال لایا گیا ھے لیکن ان سب کی رپورٹ نیگیٹو آئی ھے اور ان میں سے کوئی بھی ڈینگی کے مرض میں مبتلا نہیں پایا گیا انہوں نے کہا کہ ضلع مظفرگرھ میں اللہ کے کرم سے تا حال ڈینگی کا کوئی مریض موجود نہیں ھے۔