مظفرگڑھ(مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 17 فروری2023ء) کمشنر ڈی جی خان ڈویژن ڈاکٹر ناصر محمود بشیر نے آر پی او ڈی جی خان ڈویژن کیپٹن (ر) سجاد حسن خان کے ہمراہ مظفرگڑھ کا دورہ کیا ۔دورے کے دوران انہوں نے ماڈل پولیس سٹیشن،مرکزی کنٹرول روم، پولیس سہولت سنٹر، تھانہ سٹی، تھانہ صدر کی زیر تعمیر عمارت، ضلعی صدر ہسپتال میں ایمرجنسی وارڈ، انتہائی نگہداشت وارڈ سمیت مختلف شعبوں کو معائنہ کیا۔
کمشنر ڈی جی خان ڈاکٹر ناصر محمود بشیر اور آر پی او کیپٹن(ر) سجاد حسن خان نے مظفرگڑھ پہنچنے پر ڈی پی او رضا صفدر کاظمی اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عمران شمس نے انکا استقبال کیا اور پولیس کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔مظفرگڑھ کے دورے کے موقع پر کمشنر ڈی جی خان ڈاکٹرناصر محمودبشیر نے سرکٹ ہاؤس میں ضلعی محکموں کے سربراہان کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہاچیف سیکرٹری پنجاب کے 21نکاتی انتظامی ایجنڈے پر سختی سے عمل کیا جائے اور عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جائے۔