مظفرگڑھ،پرنسپل نے کالج آف کامرس میں 100 پودے لگا کر شجرکاری مہم میں حصہ لیا

مظفرگڑھ(مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 18 فروری2023ء) موسم بہار کا آغاز ہوتے ہی کوٹ ادو ضلع بھر میں شجرکاری مہم کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔مختلف سرکاری دفاتر کی طرح گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج آف کامرس کوٹ ادو میں بھی پرنسپل پروفیسر زبیر احمد صدیقی نے سینیئر انسٹرکٹر میاں محمد آصف اور دیگر اساتذہ کے ہمراہ 100سے زائد پودے لگا کر مہم میں حصہ لیا ہے۔
اس موقع پر پرنسپل پروفیسر زبیر احمد صدیقی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ درخت انسانی زندگی کےلئے نہائت ضروری ہیں،ان سے نہ صرف ماحول کی خوبصورتی میں اضافہ ہوتا ہے بلکہ ماحولیاتی آلودگی بھی کم ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ انہوں نے اپنے ادارے میں 100 سے زائد مختلف اقسام کے سایہ دار،پھلدار اور پھولدار پودے لگائے ہیں اور اب ان کی باقاعدگی سے دیکھ بھال کر کے انہیں پروان چڑھائیں گے۔انہوں نے کہا کہ شہریوں کو شجرکاری مہم کو کامیاب بنانے کےلئے اس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیئے،ہر فرد اپنے حصے کا کم از کم ایک پودا ضرور لگائے اور اس کی دیکھ بھال کر کے اسے پروان چڑھائے۔