مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 16 دسمبر2019ء) انجینئر شعیب خان ترین ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ نے کہا ہے کہ پولیو سے پاک پاکستان حکومت کی اولین ترجیح ہے پولیو قطروں سے متعلق غلط اور بے بنیاد افواہوں کے سدباب کیلئے سماجی طبقات مثبت کردار ادا کریں یہ بات انہوں نے انسداد پولیو مہم کے سلسلہ میں افتتاحی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کہی انہوں نے معاون محکمہ جات کے افسران کو ہدایت کی کہ مہم کی کامیابی کیلئے محکمہ صحت سے ہر ممکن تعاون کریں اس موقع پر ڈاکٹر ضیائ الحسن سی ای او ہیلتھ مظفرگڑھ نے کہا کہ ضلع میں آٹھ ماہ کے وقفے کے بعد مہم کا انعقاد ایک چیلنج ہے مہم کی کامیابی کیلئے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے جائیں گے قبل ازیں ڈاکٹر کاظم خان ڈاکٹر امتیاز علیم ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفسران نے پولیو مہم کے سلسلہ میں محکمہ صحت کی جانب سے کئے گئے اقدامات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ پولیو مہم کے دوران ضلع بھر میں 8 لاکھ 71ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے جس کیلئی1965 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں تقریب میں ڈاکٹر مہر اقبال ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال مظفرگڑھ ڈاکٹر شاہد ریاض ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر آئی آر ایم این سی ڈاکٹر مقبول عالم علمائ کرام صحافی این جی اوز کے نمائندگان لیڈی ہیلتھ سپروائزرز نے شرکت کی۔