پولیس کی شراب فروشوں کے خلاف کارروائی،247 لیٹر شراب برآمد،مقدمات درج

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 26 دسمبر2022ء) ڈی پی او کوٹ ادو تنویر احمد ملک کی ہدا یت پر ایس ڈی پی او ملک مجاہد گوراہا کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ دائرہ دین پناہ ملک غلام یاسین چن نے منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے 247 لیٹر شراب اور چالو بھٹی برآمد کر کے مقدمات درج کر لیےہیں ۔

ایس ایچ او تھانہ دائرہ دین پناہ ملک غلام یاسین چن نے بدنام زمانہ منشیات فروش رانا مجید سے 105 لیٹر شراب اور چالو بھٹی برآمد کرکے کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے حوالات بند کردیا ۔

جبکہ دوسری کاروائی میں غلام عباس بھٹہ سے سے بھی بھاری مقدار میں شراب اور لہن برآمد کرلی ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے حوالات بند کردیا ۔ایس ایچ او تھانہ دائرہ دین پناہ ملک غلام یاسین چن کا کہنا تھا کہ منشيات فروش علاقہ کا ناسور ہیں اور کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ان کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ مستقل بنیادوں پر جاری رہے گا۔