مظفرگڑھ،بھاری مقدار میں شراب برآمد،ملزم گرفتار،مقدمہ درج

مظفرگڑھ(مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 27 دسمبر2022ء) ڈی پی اومظفرگڑھ احمد نواز شاہ کی ہدایت پر نئے سال کی آمد پر شراب و منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن ۔

پولیس ترجمان کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مظفرگڑھ احمد نواز شاہ کی نئے سال کی آمد کے موقع پر خصوصی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ سٹی علی پور غلام محی الدین کا شراب فروشوں کے خلاف کامیاب کریک ڈاؤن کرتے ہوئے نئےسال کی آمد پر استعمال ہونے والی بھاری مقدار میں ولایتی شراب برآمد کرکے مقدمہ نمبر752/22درج کر کے ملزمان کو گرفتار کر کے حوالات تھانہ بند کر دیا ہے۔

اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ سٹی علی پور کا کہنا تھا کہ ڈی پی او مظفرگڑھ احمد نواز شاہ کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے نئےسال کی آمد کے موقع پر شراب ومنشیات فروشوں، ناجائز اسلحہ رکھنے والوں اور ہوائی فائرنگ کرنےوالوں کےخلاف سخت سے سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔