مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 08 اکتوبر2022ء) مظفرگڑھ پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران ڈکیتی و چوری شدہ کروڑوں روپے مالیت کا سامان برآمد کرلیا ہے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر احمد نواز شاہ نے37 موٹر سائیکلیں مالیتی 27 لاکھ96ہزار7 سوروپے، ٹریکٹر مالیتی14 لاکھ،2 عددکار مالیتی48 لاکھ، دیگر سامان مالیتی 34 لاکھ 37 ہزار5 سو روپے، نقد رقم 38 لاکھ 45 سو روپے اور کارروائی بر خلاف گینگز میں 9 خطر ناک گینگز کے33 خطرناک ملزمان گرفتار کرلیا اور انکے قبضہ سے 24 لاکھ 61 ہزار 1 سو روپے برآمد کر کے اصل مالکان کے حوالے کیے۔
ڈی پی او نے اپنے دفتر میں ایس پی انویسٹی گیشن اور ڈی ایس پیز اور تھانوں کے ایس ایچ اوز کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ سرقہ،چوری و ڈکیتی کے 96 مقدمات میں چھینا گیا قیمتی سامان ملزمان سے برآمد کرلیا گیا ہے۔
ضلع بھر میں پولیس کی خصوصی کارروائیوں میں ملزمان سے مال مسروقہ برآمد کر کےڈی پی او نے سامان اصل مالکان کے حوالے کیا۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی پی او کا کہنا تھا کہ پولیس نے ضلع بھر میں کی جانے والی کارروائیوں کے دوران مختلف گینگز کے کئی ملزمان کو بھی گرفتار کرلیا ہے۔ ڈی پی او نے کہا کہ ضلع بھر کے مختلف تھانوں سے پولیس نے موٹر سائیکل چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کی روک تھام کے لیے خصوصی اقدامات کیے ہیں،چوری اور ڈکیتی کے دوران چھینی گئی موٹر سائیکلیں اور دیگر سامان مختلف گینگز سے برآمد کیا گیا۔ڈی پی او کا کہنا تھا کہ موٹر سائیکل چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث گینگز کی نشاندہی اور گرفتاریوں کے لیے پولیس کی خصوصی ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں۔\378