پنجاب بورڈزنے کلاس نہم ، دہم کے داخلوں کی تاریخ میں مزید 10 دنوں کی توسیع کر دی

مظفر گڑھ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 14 دسمبر2018ء) پنجاب بورڈز کمیٹی آ ف چئیرمین نے کلاس نہم ، دہم کے داخلوں کی تاریخ میں سنگل فیس کے ساتھ مزید 10 دنوں کی توسیع کردی۔پہلے حتمی تاریخ 14 دسمبر تھی اب یہ تاریخ 24 دسمبر مقرر کر دی گئی ہے۔ اس فیصلے کا اطلاق پنجاب کے 9 تعلیمی بورڈز پر ہوگا۔