مظفرگڑھ، دھند کے باعث گاڑی کھڑے ٹرک سے ٹکرا گئی، دو جاں بحق , ایک زخمی

مظفرگڑھ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 14 دسمبر2018ء) ملتان ائیر پورٹ سے واپس آتے ہوئے گاڑی کونور شاہ طلائی اڈا کے قریب حادثہ , لیہ سے تعلق رکھنے والے دو نوجوان موقع پر جاں بحق , ایک شدید زخمی ہو گیا۔جاں بحق ہونے والوں میں وقاص محبوب معروف جیولرز محبوب کھوکھر کا بیٹا کا تعلق ا ظہر جوتہ چک نمبر 119 سے ہیجبکہ دوسرے جاں بحق ہونے والے شاہین گڈز لیہ کے اونر ساجد اخلاق کے بھانجے عظیم خان ہے ، جبکہ کلاسرہ فیملی کا زخمی جوان کاتعلق شاہ حبیب سے ہے ،جو کہ نشتر ہسپتال ملتان میں زیر علاج ہے۔تمام دوست ملتان ائیرپورٹ سے واپس آرہے تھے کہ کوٹ ادو کے نزدیک ٹی پی لنک کینال پر گاڑی دھند کے باعث کھڑے ٹرک سے جا لگی۔