پاکستان کسان اتحاد کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات کا کامیاب دورہ سندھ

مظفر گڑھ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 07 جنوری2019ء) پاکستان کسان اتحاد کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات رانا محمد طاہر ظفر کسان اتحاد کے ایک اعلی سطحی وفد کے ہمراہ سندھ کے کامیاب دورہ کے بعد پنجاب واپس پہنچ گئے۔انہوں نے سندھ کے 13 اضلاع کا دورہ کیا جس کے دوران انہوں نے وہاں تنظیم سازی کی اور اہم سیاسی و انتظامی شخصیات سے ملاقاتیں کیں۔