مظفر گڑھ۔7 اپریل(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 07 اپریل2018ء) پاکستان ایک جمہوری ملک ہے جہاں اقلیتوں کو برابری کے حقوق حاصل ہیں، تعلیم کے شعبہ میں اقلیتوں کو بلا امتیاز سہولیات اور آگے بڑھنے کے مواقع دستیاب ہیں، اقلیتی طبقات میں اعلیٰ کارکردگی کا مظاہر ہ کرنے والے طلباء و طالبات کو تعلیمی وظائف کی فراہمی حکومت پنجاب کا احسن اقدام ہے یہ بات ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ محمد سیف انور نے ضلع مظفرگڑھ اور ضلع لیہ سے تعلق رکھنے والے اقلیتی طبقہ کے طلباء و طالبات میں تعلیمی وظائف کے چیک تقسیم کرتے ہوئے کہی، اس موقع پر پارلیمانی سیکرٹری برائے اقلیتی امور میری گل بھی ان کے ہمراہ تھیں، ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ باحیثیت پاکستانی ہم سب برابر ہیں، حکومت پنجاب تعلیمی میدان میں اعلیٰ کارکردگی کا مظاہر ہ کرنے والے طلباء وطالبات کو بلا تفریق حوصلہ افزائی کررہی ہے، اس موقع پر پارلیمانی سیکرٹری برائے اقلیتی امور میر ی گِل نے کہا کہ ملک کی تعمیر و ترقی اور خوشحالی میں اقلیتی برادری اپنا بھر پور کردا ر ادا کررہی ہے، حکومت پنجاب نے اقلیتی برادری کیلئے حصول تعلیم ، تعلیمی وظائف اور ملازمتوں کے حصول کیلئے کوٹہ مختص کیا ہوا ہے جو ایک احسن اقدام ہے ، جس سے اقلیتی برادری کے حوصلہ افزائی ہوتی ہے، انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف کی قیادت میں اقلیتوں کی فلاح وبہبود اور ترقی کیلئے احسن اقدامات کررہی ہے جو قابل تحسین ہیں، اب یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم اپنی صلاحیتوں اجاگر کریں اور ملک کی تعمیرو ترقی میں اہم کردار ادا کریں، بعد ازاں ڈپٹی کمشنر محمد سیف، پارلیمانی سیکرٹری برائے اقلیتی امور میری گِل ، وائس چیئر مین ضلع کونسل اقبال پتافی، ضلعی صدر پی ایم ایل ن ارشد گدارہ، علامہ شفیق الرحمن آزاد،وسیم شاکر نے ضلع مظفرگڑھ سے تعلق رکھنے والے 16طلباء و طالبات اور ضلع لیہ سے تعلق رکھنے والے 5طلباء و طالبات میں 6لاکھ 5ہزار روپے کے چیک تقسیم کئے، میٹرک کے طلباء وطالبات کو 15ہزار، انٹرمیڈیٹ کے طلباء و طالبا کو 20ہزار،گریجویٹ طلباء و طالبات کو 30ہزار، ماسٹر کے طلباء وطالبات کو 35ہزار اور پیشہ وارانہ تعلیم ،ڈاکٹر، انجینئر کے طلباء و طالبات میں 50ہزار روپے کی چیک تقسیم کئے گئے ۔