پاکستان سویٹ ہومز پیپلزپارٹی کا شروع کیا گیا بہترین پراجیکٹ ہے،ڈویژنل صدر پی پی پیڈی جی خان

مظفرگڑھ(مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 17 جنوری2023ء) ڈویژنل صدر پاکستان پیپلز پارٹی ڈی جی خان سردار آصف خان دستی نے کہاہے کہ یتیم اور بے سہارا بچوں کےلئے پاکستان سویٹ ہومز کا قیام پاکستان پیپلز پارٹی کا بہترین پراجیکٹ ہے،اس ادارے میں ہزاروںیتیم بچے زیر تعلیم ہیں۔ان خیالات کااظہارانہوں نےپاکستان بیت المال کے یتیم بچوں کی کفالت کے ادارے پاکستان سویٹ ہوم کوٹ ادو کے دورہ کے دوران کیا۔

ان کے سویٹ ہوم پہنچنے پر انہیں اسسٹنٹ ڈائیریکٹر پاکستان بیت المال کوٹ ادو سید کاشف سلیم نے خوش آمدید کہا اور سویٹ ہوم کے بارے میں بریفینگ دی کہ یہ سویٹ ہوم دو ہزار انیس سے قائم ہےاس ادارے میں سو ایسے بچے تعلیم کے حصول کے لیے رہائش پذیر ہیں جو یتیم ہیں اور ادارہ انہیں بہترین سہولیات مہیا کر رہا ہے۔

اس موقع پر سردار آصف خان دستی بچوں کے ساتھ گھل مل گئے اور ان کے ساتھ بیٹھ کر لنچ کیا۔

 

انھوں نے پاکستان سویٹ ہوم کو پاکستان پیپلز پارٹی کی طرف سے لانچ کیا جانے والا بہترین پراجیکٹ کہا کیونکہ پاکستان بھر میں سویٹ ہومز کا قیام دوہزار آٹھ میں پیپلز پارٹی کی حکومت کے دور میں شروع ہوا تھا اور اس وقت ملک بھر میں اٹھاون سویٹ ہومز قائم ہیں جہان ہزاروں یتیم بچے زیر تعلیم ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ بطور ڈویژنل صدر پی پی پی اس بات کی بھر پور کوشش کریں گے کہ ڈی جی خان ڈویژن کے ہر ضلع میں سویٹ ہوم قائم کیا جا سکے۔