ٹریفک پولیس مظفرگڑھ کی سموگ کے دوران حادثات کی روک تھام کےلئے آگاہی مہم جاری

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 10 دسمبر2022ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرمظفرگڑھ احمد نواز شاہ کی ہدایت پر ٹریفک پولیس کی سموگ اور دھند سے بچاؤ اور مہلک حادثات کی روک تھام کےلئے آگاہی مہم جاری۔

سمیع اللہ عصمت ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر مظفرگڑھ کے مطابق فوگ آگاہی مہم اور روک تھام برائے مہلک حادثات مہم کے تحت گزشتہ ہفتہ کے دوران 50 سے زائد سست رفتار گاڑیوںریڑھیوں،رکشوں اور ٹرالیوں کے پیچھے ریفلیکٹر لگائے گئے اور آگاہی پمفلٹ بھی تقسیم کئے گئے۔

ڈرائیوروں، طلبا اور شہریوں کو لیکچرز کے ذریعے آگاہی دی گئی کہ آہستہ چلنے والی گاڑیوں مثلاً ریڑھیوں،رکشوں اور ٹرالیوں کے پیچھے ریفلیکٹر لگے ہونے ضروری ہیں ریفلکٹر لگے ہونے سے سموگ اور دھند میں حادثات میں کافی حد تک کمی واقع ہو سکتی ہے۔شہریوں کہ چاہیئے کہ سموگ اور دھند کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور گھر پر رہیں۔