ٹرک، موٹر سائیکل میں تصادم، بچے سمیت تین افراد جاں بحق

مظفرگڑھ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 اکتوبر2019ء) ریسکیو ذرائع کے مطابق مظفرگڑھ ملتان روڈ پر سولنکی بند کے قریب ٹرک اور موٹر سائیکل کے درمیان خوفناک حادثہ، موٹر سائیکل پر سوار ایک بچے سمیت تین افراد موقع پر جاں بحق۔
عینی شاہدین کے مطابق حادثہ تیزرفتاری کے باعث پیش آیا۔ ریسکیو 1122 مظفرگڑھ کی ایمبولینسز نے اطلاع ملنے پر جائے حادثہ پر فوری طور پہنچ کر جاں بحق ہونے والے افراد کی نعشوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال مظفرگڑھ منتقل کر دیا ہے، جبکہ ایک زخمی کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔