ْ مظفرگڑھ،ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے ڈاکٹر کا ریسکیو اہلکار پر تشدد، ویڈیو سامنے آ گئی

مظفرگڑھ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 29 دسمبر2018ء) ایمبولینس نہ دینے پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال مظفرگڑھ کے ڈاکٹر کا ریسکیو اہلکار پر تشدد، اہلکار پر تشدد کی ویڈیو سامنے آ گئی۔ریسکیو افسران نے بھی تشدد کا شکار اہلکار کا ساتھ نہ دیا اور معاملہ دبانے کے لیے دبائو ڈالنے لگے، ڈاکٹر کا ریسکیو اہلکار پر بدتمیزی اور حملہ کرنے کا الزام,ڈپٹی ایم ایس ڈینٹل ڈاکٹر یوسف نسیم نے ریسکیو اہلکار مبشر سے ذاتی استعمال کے لئے ایمبولینس مانگی جس پر اہلکار نے کہا کہ وہ ایمرجنسی ڈیوٹی پر کھڑا ہے اس لئے گاڑی نہیں مل سکتی جس پر یوسف نسیم مشتعل ہو گیا اور اسے پکڑ کر تشدد شروع کر دیا.جسے دیگر عملہ نے بمشکل بچایا۔