ْ سپیشل برانچ اورپولیس کی کارروائی،ٹرک کے خفیہ خانوں سے 43کلوگرام سے زائد چرس برآمد،2افرادگرفتار

مظفر گڑھ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 17 جنوری2017ء)علی پور میں سپیشل برانچ مظفرگڑھ اور پولیس تھانہ صدر علی پور کی مشترکہ کارروائی کے نتیجے میںٹرک کے خفیہ خانوں سے 43کلوگرام سے زائد چرس برآمد،2ملزموںگرفتار کر لیا گیا،تفصیل کے مطابق انٹی نارکوٹکس فورس کی اطلاع پر مظفرگڑھ سپیشل برانچ اور تھانہ صدر پولیس علی پور نے ہیڈ پنجند روڈپر پر ناکہ لگایا. پولیس نے مشتبہ ٹرک کو روکا تو دورانِ چیکنگ ٹرک نمبر بی ایم آر کے خفیہ خانوں سے 43 کلو سے زائد چرس برآمد ہوئی۔مظفر گڑھ تھانہ صدر علی پور پولیس نے کارروائی کے دوران طارق خان اور اعجاز احمد نامی 2 ملزمان گرفتار کر لیے۔