ْ بجلی چوروں کے خلاف سخت ترین اقدامات کئے جا رہے ہیں،سپرنٹنڈنگ انجینئرمیپکو سرکل مظفر گڑھ

مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 مارچ2020ء) سپرنٹنڈنگ انجینئرمیپکو سرکل مظفر گڑھ انجینئرمحمدنعیم آخترسامٹیہ نے کہا ھے کہ میپکو سرکل مظفر گڑھ میں بجلی چوروں کے خلاف سخت ترین اقدامات کئے جا رہے ہیں اور سرکل میں بڑے بڑے بجلی چوروں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹاجائے گا۔میپکو سرکل مظفرگڑھ میں خصوصی ٹیموں اورٹاسک فورسز نے بجلی چوروں کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے ماہ فروری434 بجلی چوروں کو رنگے ہاتھوں مختلف طریقوں سے بجلی چوری کرتے ہوئے میپکوسرکل مظفرگڑھ میں پکڑا اور ان کو 510353یونٹ78لاکھ32ہزار9سو57روپے جرمانہ کیا گیاہے اور287بجلی چوروں کے خلاف ایف آئی آر متعلقہ تھانوں میں درج کروائی گئی ہے۔سپرنٹنڈنگ انجینئرنے کہا کہ میپکوسرکل مظفرگڑھ میں بجلی چوروں کے خلاف آپریشن بلاامتیاز جاری رہے گا اور بجلی چوروں سے کوئی رعایت نہیں کی جائے گی چاھے وہ کتنے ہی بااثرکیوں نہ ہوں۔